ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان جامعہ ازہر میں ایکسلینس سینٹرقائم کرے گا

ہندوستان جامعہ ازہر میں ایکسلینس سینٹرقائم کرے گا

Wed, 07 Dec 2016 21:37:15  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ، 7 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)ہندوستان عالم اسلام کی قدیم ترین یونیورسٹی جامعہ ا زہر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایکسلینس سینٹر قائم کرے گا۔یہ سینٹر دونو ں ممالک کے درمیان تعلیم کے میدان میں تعاون کوفروغ دینے کے لیے قائم کیا جائے گا۔قاہرہ میں ہندوستان کے سفیر سنجے بھٹاچاریہ نے کہا کہ اس سینٹر کا قیام اگلے سال کے شروع میں یونیورسٹی کے انجینئرنگ شعبہ میں عمل میں آئے گا۔ہندوستان اورجامعہ ازہر کے درمیان بات مختلف امور پر تعاو ن کو فرو غ دینے کے طریقے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بھٹاچاریہ نے شیخ الازہر احمدالطیب سے بات چیت کی۔بھٹاچاریہ نے کہاکہ ہندوستان کی اہم کمپیوٹرآئی ٹی تنظیموں میں سے ایک ’سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانس کمپوٹنگ‘ (سی ڈیک)کا ایک وفد اس سال کے شروع میں مصر کے دورے پر آیا تھا اور انہوں نے سینٹر کے قیام پر بات چیت کرنے کے لیے جامعہ ازہرکے آئی ٹی اور انجینئرنگ شعبہ کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی۔بھٹاچاریہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ا س سینٹر کے اگلے سال جلد ہی شروع ہوجانے کی امید یہ جامعہ ازہر کے شعبہ انجینئرنگ میں ہو گا۔
 


Share: